15 دسمبر 2013 - 20:30
علامہ ناصر عباس کی شھادت کےخلاف دھرنا اور سوگ

ممتاز خطیب اہل بیت(ع) علامہ ناصر عباس آف ملتان کی شھادت کی مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، عزاداری کونسل نے مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور پورے لاہور میں آج ہڑتال کی کال دی ۔

ابنا: ممتاز خطیب اہل بیت(ع) علامہ ناصر عباس آف ملتان کی شھادت کی مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، عزاداری کونسل نے مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور پورے لاہور میں آج ہڑتال کی کال دی ۔لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر عباس کی شہادت پر مذہبی سیاسی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمودالرشید، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور دیگر نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ کل لاہور میں ممتاز خطیب اہل بیت علامہ ناصر عباس آف ملتان شاہ جمال میں قومی مرکز میں مجلس عزا کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب مسلح دھشتگردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ ان کا محافظ اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور نے انہیں تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر خالق حقیقی سے جا ملے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، عزاداری کونسل، ماتمی انجمنوں کے کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ گورنر ہاوس کے باہر جمع ہو گئے اوردھرنا دیا جبکہ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کی برطرفی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲